counter easy hit

چھٹی قومی مردم شماری کے لئے گجرات میں عملہ کی ڈیوٹیا ں لگا دی گئی

national census

national census

گجرات(مرزا خرم حسنین)ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ چھٹی قومی مردم شماری کے لئے گجرات میں عملہ کی ڈیوٹیا ں لگا دی گئی ہے، ضلعی ہیڈ کوارٹرز اور تینوں تحصیل دفاتر میں کنٹرول روم قائم کر دیے گئے ہیں جبکہ فیلڈ سٹا ف کی ٹریننگ کا آغاز مارچ میں کر دیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مردم شماری کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اے ڈی سی /فوکل پرسن عرفان علی کاٹھیا، اسسٹنٹ کمشنر ز میاں اقبال مظہر،نورالعین، اسسٹنٹ مردم شمار ی آفیسر ریاض چوغتہ، محمد اسد، ایجوکیشن آفیسرز رفعت النساء، محمد پرویز ، سماجی کارکن نگہت قریشی و دیگر بھی موجود تھے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ ضلع گجرات میں مردم شماری کے دوران تینوں تحصیلوں اور کنٹونمنٹ ایریا میں 47چارج سپرنٹنڈنٹس، 373سرکل سپروائزر، 2332شمار کنندگان فرائض سرانجام دیں گے جبکہ پاک فوج کے جوان بھی مردم شماری کے عمل میں معاونت کریں گے، متبادل کے لئے 10فیصد اضافی سٹاف بھی رکھا گیا ہے جبکہ مجموعی طور پر مردم شماری کے لئے 3029سٹاف ڈیوٹی دیگا۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے ہدایت کی کہ مردم شماری کے لئے تعینات کئے گئے سٹاف کی فہرستیں ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو فراہم کی جائیں تاکہ ایسے سٹاف جنکی امتحانات میں ڈیوٹی لگی ہو انکا متبادل انتظام کیا جا سکے اسی طرح خواتین ٹیچرز کو بطور شمار کنندگان تعینات کرنے کے عمل میں نہایت احتیاط کا مظاہر ہ کیا جائے۔ فوکل پرسن عرفان علی کاٹھیا نے اجلاس کوبتایا کہ کنٹرول رومز اور ماسٹر ٹرینرز کا نوٹیفکیشن جلد جاری کر دیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ اس امر کو یقینی بنانا ہوگا کہ تمام فیلڈ سٹاف ٹریننگ کے دوران حاضر ہو۔