لاہور (یس ڈیسک) امیرِ جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ قومی اتفاق رائے کی خاطر حکومت کو جوڈیشل کمیشن کا اعلان کرنا چاہیے جبکہ پیپلز پارٹی کے رہ نما رحمان ملک کہتے ہیں اگر یہ تصفیہ نہیں ہوتا تو دوبارہ سیاسی بحران پیدا ہوسکتا ہے۔ سراج الحق اور رحمان ملک نے منصورہ لاہور میں ملاقات کی۔
ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سراج الحق کا کہنا تھا حکومت بڑے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے جوڈیشل کمیشن قائم کرے ۔حالات کا تقاضا ہے کہ معاملات مذاکرات کے ذریعے حل کیے جائیں۔پیپلز پارٹی کے رہنما رحمن ملک کا 21 ویں ترمیم کے حوالے سے کہنا تھا کہ اگر اس میں دو جملے تبدیل ہوجائیں تو قومی اتفاق رائے پیدا ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور تحریک انصاف کے مذاکرات شروع نہ ہوئے تو سیاسی بحران پیدا ہوسکتا ہے۔