counter easy hit

سانحہ لاہور پرقومی کرکٹ ٹیم کےکھلاڑی بھی افسردہ

National cricket

National cricket

لاہور ……سانحہ لاہور پر پوری قوم کی طرح قومی کرکٹ ٹیم کےکھلاڑی بھی افسردہ ہے،کھلاڑیوں نے سوشل میڈیا پر گلشن اقبال پارک خودکش حملےکی مذمت اور دہشت گردی کے خلاف ہمت نہ ہارنے کا عزم ظاہر کیا ۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے لاہور میں خودکش حملے کو ظالمانہ کارروائی قراردیتے ہوئےدلی دکھ کااظہارکیا ۔پاکستان ٹی 20 ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نےاسے سانحہ قراردیتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ وہ متاثرین کی امداد کے لئے خون کے عطیات دیں ،انہوں ایک ٹوئٹ میں لکھاکہ دہشت گردی کو شکست دے کر پوری قوم کو ایک ہونا پڑے گا ۔سابق کپتان وسیم اکرم نےبھی لاہورسانحہ کی مذمت کرتےہوئےمتاثرین سےاظہار تعزیت کیا، انہوں نے کہاکہ وہ خود تو ملک سے باہر ہیں لیکن دل پاکستان میں ہی ہے۔سابق کپتان محمد حفیظ نے لاہور واقعہ پر دکھ کا اظہار کیا اورلکھا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پوری قوم متحد ہے۔کرکٹر شعیب ملک ، احمد شہزاد، وہاب ریاض ، اظہر علی اور بولنگ کوچ اظہر محمود نے بھی سانحہ لاہور پر دکھ اور غصہ کا اظہار کیا ۔