لاہور: اچانک وطن واپسی کے بلاوے نے قومی کرکٹرز کو پریشان کردیا، قبل ازوقت فٹنس کیمپ اور قومی ٹوئنٹی20 کپ شیڈول کیے جانے کی وجہ سے کاؤنٹی اور کیریبیئن پریمیئر لیگ میچز چھوڑنا پڑیں گے۔
National cricketers worry about suddenly calling a return home
چیمپئنز ٹرافی کی فتح کے بعد قومی کرکٹرز نے فارغ وقت کا مصرف ڈھونڈ لیا تھا، انگلش کاؤنٹی میں سرفراز احمد یارکشائر، محمد عامر ایسیکس اور جنید خان لنکا شائر کی نمائندگی کررہے ہیں، ریٹائر ہونے والے شاہد آفریدی ہیمپشائر کی جانب سے ایکشن میں ہیں۔ ادھر کیریبیئن پریمیئر لیگ میں10 پاکستانی کرکٹرز شریک ہیں، شعیب ملک اور وہاب ریاض بارباڈوس ٹرائیڈنٹس، سہیل تنویر اور بابر اعظم گیانا ایمزون واریئرز،عماد وسیم اور محمد سمیع جمیکا تلاواز، محمد حفیظ اور حسن علی سینٹ کٹس پیٹریاٹس، شاداب خان ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو اور کامران اکمل سینٹ لوشیا اسٹارز ٹیم میں شامل ہیں۔
پی سی بی نے قومی کرکٹرز کو فٹنس ٹیسٹ اور قومی ٹوئنٹی20 ٹورنامنٹ کیلیے طلب کر لیا ہے،شعیب ملک، محمد حفیظ، وہاب ریاض، بابر اعظم، عماد وسیم، حسن علی، شعیب ملک اور شاداب خان کو 20 اگست تک وطن واپس آنے کی ہدایت کردی گئی،ایک روز بعد ہی نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں فٹنس ٹیسٹ شروع ہوجائیں گے۔ قومی ٹوئنٹی20ٹورنامنٹ کا آغاز25اگست سے ہوگا۔ ذرائع کے مطابق کرکٹرز کیریبیئن پریمیئر لیگ ادھوری چھوڑکر وطن واپس آنے کا حکم ملنے کی وجہ سے پریشان اور ویسٹ انڈیز سے پی سی بی کے ساتھ رابطہ کر کے مسئلہ حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن حکام موقف پر قائم ہے، بورڈ 1، 2 کرکٹرز کو اجازت دے کر دوسروں کو مایوس نہیں کرنا چاہتا۔ یاد رہے کہ انٹرنیشنل معیار کی کرکٹ میں سرگرم کھلاڑیوں کو فٹنس ٹیسٹ کے مرحلے سے گزارنے پر سوالیہ نشان ہے،کاؤنٹی اور لیگز کے معاہدوں میں شرط ہوتی ہے کہ قومی ذمہ داریوں کیلیے ضرورت پڑنے پر کرکٹر کو نہیں روکا جائے گا لیکن پاکستان کے انٹرنیشنل میچز اکتوبر میں سری لنکا کیخلاف سیریز میں شروع ہوں گے۔
Post Views - پوسٹ کو دیکھا گیا: 50
About MH Kazmi
Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276