آسٹریلیا میں قومی دن کی تقریبات کے دوران فوجی اہلکاروں نے مارچ کیا اور جنگی طیاروں نے پرچم کو سلامی دی۔
آسٹریلیا میں آج قومی دن منایا جا رہا ہے، وزیراعظم میلکم ٹرن بُل نے کینبرا میں پرچم لہرانے کی تقریب میں شرکت کی، فوجی اہلکاروں نے پریڈ کی اور جنگی طیاروں نے پرچم کو سلامی دی۔ قومی دن کے حوالے سے منعقد کی گئی اس تقریب میں شہریوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر آسٹریلیا کی حکومت کی جانب سے قومی دن کی مناسبت سے 10 ملکوں کے 13 ہزار شہریوں کو آسٹریلوی شہریت بھی دی جائے گی۔