لاہور : فلمسازسہیل خان نے مرکزی فلم سنسربورڈ کے چیئرمین مبشرحسن سے اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات کے دوران پاکستانی فلم کی سپورٹ کے حوالے سے اپنی تجاویزپیش کر دیں۔
ملاقات میں سہیل خان نے جہاں پاکستان کے اہم مذہبی اور قومی تہواروں کے موقع پرامپورٹ قوانین کے تحت لائی جانے والی بالی وڈاسٹارز کی فلموں کی نمائش کو روکنے پر زور دیا تو وہیں فلم پروڈیوسرز کی رجسٹریشن کرنے کے حوالے سے بھی تجویزپیش کی۔
جس کو مرکزی فلم سنسر بورڈ کے چیئرمین نے سراہتے ہوئے ان پر عملدرآمد کی یقین دہانی کروائی ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کے قومی اور مذہبی تہواروں پر صرف اور صرف پاکستانی فلموں کو ہی نمائش کی اجازت ہونی چاہیے۔