counter easy hit

قومی صحت پروگرام، اسلام آباد میں 14 ہزار 480 کارڈجاری

National Health Program,

National Health Program,

اسلام آباد…….گیارہ دن پہلے شروع ہونے والے وزیراعظم قومی صحت پروگرام کے تحت اسلام آباد میں 14ہزار 480 صحت کارڈز جاری کردیئے گئے، پروگرام سے مستفید ہونے والے تین خاندانوں میں بچوں کی ولادت ہوچکی ہے، جن میں ایک بچی کا نام مریم رکھا گیا۔گزشتہ سال 30 دسمبر کو شروع ہونے والے قومی صحت پروگرام کے تحت اب تک اسلام آباد کے مختلف اسپتالوں میں 132 مریض داخل کیے گئے، جن میں سے 98 علاج کے بعد ڈسچارج کیے گئے جبکہ 34 اب بھی زیرعلاج ہیں۔ وزیر اعظم قومی صحت پروگرام کے تحت ابتدائی طور پر ملک کے پندرہ اضلاع میں صحت کارڈز جاری کیے جا رہے ہیں، کارڈز کے اجراء کا دائرہ کار پورے ملک تک بڑھایا جائے گا، صحت کارڈ حاصل کرنے کیلئے فون نمبر 0800-09009 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔