نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز جیتنے والی قومی ہاکی ٹیم نیوزی لینڈ سے آ سٹریلیا پہنچ گئی۔
قومی کھلاڑیوں نے جمعے کو پریکٹس کی، پاکستانی کھلاڑی آ سٹریلیا کو بھی مات دینے کے لئے خاصے پر امید نظر آ رہے تھے اور بہت زیادہ پر جوش دکھائی دے رہے تھے۔ پاکستانی کھلاڑیوں نے فٹنس پر توجہ مرکوز رکھی اور پنالٹی کار نر کو گول میں بدلنے کی بھی پریکٹس کی۔ ٹیم کے ہیڈ کوچ خواجہ جنید نے کہا ہے کہ آ سٹریلیا کے خلاف بھی اچھی پر فارمنس سے سیریز جیتنے کی کوشش کریں گے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان چار ہاکی ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 28 مارچ کو کھیلا جائے گا۔