لیوٹن برطانیہ (تیمور لون) مادروطن جموں کشمیر کی قومی آزادی و خوشحالی کی سائنسی بنیادوں پر جدید دور کے تقاضوں کے تناظر میں درست سمت جدوجہد ہی ہمارے عظیم آدرشوں کے حامل منشور کا نقطہِ ماسکہ ہے اور ہمارے ان عظیم نظریات کا تقاضہ ہے کہ ہم پارٹی کے مقاصد کو ہر صورت مقدم رکھتے ہوئے آگے درست سمت میں بڑھیں ، ذاتی و شخصی مفادات کو بالائے طاق رکھ کر فتح کی سمت متحد بڑھے چلنے سے ہی منزل ملے گی اور ہم اپنی قومی آزادی کی نعمت سے مالا مال ہونگے اور ایک غیر طبقاتی سماج میں اپنی عوام کو تمام دکھوں سے نجات میں ایک صحت مندہ معاشرہ کی تکمیل کرسکیں گے۔
اگر ہم آپسی جھگڑوں میں ہی پڑیں رہیں گے تو قوم نے جو توقعات ہم سے وابسطہ کر رکھیں ان کو کیسے پورا کرسکیں گے ان خیالا ت کا اظہار جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ برانچ کے جنرل سیکرٹری آزاد راجہ نے اپنے بیان میں کیا ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ پارٹی اپنے مقاصد کے حصول کیلئے منشور و آئین پر عمل کرنے کے قواعد و ضوابط پر پابند رہنے کا تقاضہ کرتی ہے ، پارٹی مادروطن جموں کشمیر کے دوکروڑ محکوم ، مقبوض ، منقسم اور مجبور عوام کے دکھوں کا مداواہ کرنے کیلئے معرض وجود میں لائی گئی تھی۔
پارٹی سے منسلک تمام دوستوں پر واجب ہے کہ وہ پارٹی کے مقاصد کے حصول کیلئے بنائے گے قواعد و ضابطہ ، آئین و منشور کوخود پرصورت لاگو کریں ۔ یہی ایک انقلابی پارٹی سے منسلک ایک سچے سیاسی کارکن کی شان ہوا کرتا ہے۔
جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی مادروطن جموں کشمیر پر ہر پار قابضین کو باور کرواتی ہے کہ مادروطن جموں کشمیر کے سپوت اپنی سر زمین پر قابض افواج کے ناپاک قدم اکھاڑ کر ریاست کی سرحدوں سے باہر کرنے اور اپنی قومی آزادی و خوشحالی کی جدوجہد ریاست بھر کے ساتھ دنیا بھر میں منظم کرکے اسی منطقی انجام تک ضرور لے جائے گی۔
اگر پارٹی کارکنان مادروطن جموں کشمیر اور پارٹی کے خلاف قابضین کی چالاکیوں کو بھانپ لیں اور اپنے اندرونی اختلافات ختم کر باہمی اتفاق ، اتحاد و یگانگت سے فتح کی سمت بڑھنا شروع کردیں تو سچے جذبوں کی قسم منزل ہمارے قدموں میں ہو۔