.قومی ادارہ صحت نے کراچی کے علاقے ملیر میں پھیلی پراسرار بیماری کے چکن گونیا ہونے کی تصدیق کر دی۔
ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر عبدالواحد اور سیکریٹری ہیلتھ ڈاکٹر فضل اللہ کا کہنا ہے کہ سعود آباد اسپتال سے5 مریضوں کے خون کے نمونے لیے گئے تھے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ خون کے نمونے کی رپورٹ این آئی ایچ سے موصول ہوگئی،ان میں سے 3کیسز میں چکن گونیا کی تصدیق ہوئی ہے۔