کراچی کے ادارہ برائے امراض اطفال میں خاتون کے ساتھ زیاتی کی کوشش پر خاتون کے شور مچانے پر جمعدار کو پکڑنے کے بعد فرار کروا دیا گیا۔
کراچی: (یس اُردو) قومی ادارہ برائے امراض اطفال میں جمعدار راہول نے مریض بچے کی ماں کے ساتھ زیاتی کی کوشش کی تو بچے کی ماں نے شور مچا دیا جس پر جمعدار کو پکڑ لیا تھا لیکن اسپتال کے عملے نے بغیر قانونی کارروائی کے اسے فرار کر دیا۔ بچے کی ماں کا کہنا ہے کے اسپتال انتظامیہ معاملے کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے جبکہ قومی ادارہ برائے امراض اطفال کے ڈائریکٹر ارشد ڈومکی کا کہتا تھا کہ جمعدار راہول زیاتی کی کوشش کرنے کے بعد فرار ہو گیا تھا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھ کر پولیس کو آگاہ کر دیا ہے۔ پولیس نے خاتون کا بیان لیکر تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔