کراچی : آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاکستان تمام ممالک کے ساتھ امن سے رہناچاہتا ہے لیکن اس کے لئے قومی مفادات، خود مختاری اور وقار پر کوئی سودے بازی نہیں ہوگی۔
پاک فوج کے ترجمان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرکی گئیں ٹوئٹس کے مطابق آرمی چیف نے پاک بحریہ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کے دوران کہا کہ پاکستان تمام ممالک کے ساتھ امن سے رہنا چاہتا ہے لیکن اس کے لئے قومی مفادات، خود مختاری اور وقار پر کوئی سودے بازی نہیں ہوگی۔
ہم اپنے ملک اور اس کے مفادات کی حفاظت کے لئے کوئی بھی قیمت ادا کرنے کو تیار ہیں، چاہے وہ کشمیر ہو، نئی بندرگاہوں کی تعمیر یا قدرتی وسائل کی ترقی۔ پاک چین اقتصادی راہداری ملک کے عوام کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی، چاہےکوئی بھی قیمت ادا کرنی پڑے،اقتصادی راہداری ضرور بنے گی۔