کوئٹہ (ویب ڈیسک) نیشنل پارٹی کے سابق صدر و وفاقی وزیر سینیٹر میر حاصل خان بزنجو کو کینسر کا مرض لاحق ہوگیا ہے۔ جان محمد بلیدی نے کہا کہ فی الحال میرحاصل بزنجو تکلیف میں ہیں اور وہ کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ نیشنل پارٹی کے جنرل سیکریٹری جان محمد بلیدی نے تصدیق کی کہ میر حاصل بزنجو کو طبیعت کی ناسازی کے باعث کراچی کے نجی اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کے پھیپڑوں میں کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔ ڈاکٹرز میرحاصل بزنجو کے مزید ٹیسٹ کررہے ہیں جس کے بعد ہی کینسر کے اسٹیج کا تعین ہوگا۔ جان محمد بلیدی نے بتایا کہ فی الحال میرحاصل بزنجو تکلیف میں ہیں اور وہ کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔