نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے الیکشن 8 جنوری 2019 کو ہونگے۔ کاغذات نامزدگی 23 سے 26 دسمبر تک وصول کیے جائینگے۔نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے الیکشن 2019-20 کیلئے چیئر مین الیاس چوہدری،ممبران راجہ کفیل احمد، میاں منیر احمد، شیخ نثارحسین اور چوہدری محمد احسن پریمی پر مشتمل پانچ رکنی الیکشن کمیٹی کی طرف سے جاری کیے گئے الیکشن شیڈول کے مطابق نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سالانہ الیکشن 2019-20 کیلئے کاغذات نامزدگی 23 دسمبر سے 26 دسمبر شام 4 بجے سے 8 بجے تک نیشنل پریس کلب اسلا م آباد سے وصول کیے جاسکتے ہیں۔کاغذا ت کی جانچ پڑتال 27 دسمبر شام 4 سے 8 بجے تک ہوگی۔ امیدواروں کی ابتدائی فہرست 27 دسمبر کو جاری کی جائے گی۔کاغذات نامزدگی پر اعتراضات 28 دسمبر شام 4 بجے سے 8 بجے تک داخل کرائے جا سکتے ہیں۔ اعتراضات پر سماعت 29 دسمبر شام 4 بجے سے 8 بجے تک ہو گی۔ امیدواروں کی عبوری فہرست 30 دسمبر کو جاری کی جائے گی۔ امیدوارکاغذات31 دسمبر رات8 بجے سے پہلے واپس لے سکیں گے جبکہ امیدواروں کی حتمی فہرست یکم جنوری 2019 کو جاری کی جائے گی۔کاغذات نامزدگی کی فیس، صدر، نائب صدر، سیکرٹری، جوائنٹ سیکرٹری و سیکرٹری مالیات کیلئے 500/- روپے ناقابل واپسی جبکہ گورننگ باڈی کے ممبرا ن کیلئے 200/- روپے فیس ناقابل واپسی ہو گی۔ نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے الیکشن 2019-20 کیلئے پولنگ 8 جنوری 2019 بروز منگل صبح 10 بجے سے شام 8 بجے تک بغیر کسی وقفے کے ہو گی۔