اسلام آباد(اصغر علی مبارک)اسلام آباد نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں جرنلسٹس پینل کی انتخابی مہم عروج پر پہنچ گئی۔نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے انتخابات کے سلسلہ میں جرنلسٹس پینل کا وفد پی ایف یو جےکےصدر افضل بٹ کہنا تھا کہ جرنلسٹس پینل نے گزشتہ ایک دہائی کے دوران ملک بھر سے جڑواں شہروں میں آکر کام کرنے والے صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے وہ تاریخی کام کیے ہیں جواس سے قبل گزشتہ پانچ دہائیوں میں نہیں ہوئے تھے، انہوں نے کہا کہ جرنلسٹس پینل ایک ٹیم کی مانند کام کرتا آرہا ہے۔نیشنل پریس کلب کو صحافیوں کیلئے ایک مضبوط چھت اور باوقار ادارہ بنا دیا گیا، پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ کا کہنا تھا کہ نیشنل پریس کلب کے دو دفعہ منتخب ہونے والے صدر شکیل انجم اور انکی ٹیم نے جس تندہی اور دیانتداری سے کلب کی بہتری کیلئے کام کیے وہ ہمارے گروپ کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔
جرنلسٹس پینل نے اول دن سے ہی صحافیوں کی عزت ووقار کیلئے کام کیے، نیشنل پریس کلب صحافیوں کا ایک مثالی ادارہ ہے، اس اہم ادارے کی بھاگ دوڑ جب تک جرنلسٹس پینل کے ہاتھوں میں ہے اس میں مزید بہتری آتی رہے گی۔
نیشنل پریس کلب میں صدارت کے امیدوار طارق چوہدری نے کہا کہ جرنلسٹس پینل کی کامیابی ایک ٹیم ورک کا نتیجہ ہوتی ہے ہم کوشش کریں گے کہ الیکشن جیت کر پریس کلب کے جاری کاموں کو آگے بڑھا سکیں، سیکرٹری جنرل کے امیدوار شکیل انجم کا کہنا تھا کہ نیشنل پریس کلب 3 ہزار سے زائد صحافیوں کا گھر ہے اس کو جس حد تک بہتر اور باوقار بنایا جاسکتا ہے اس کیلئے ہم کوشش کرتے رہے ہیں، ہم اپنی سابقہ کارکردگی کی بنیاد پر ہی الیکشن میں آئے ہیں۔
سیکرٹری مالیات کے امیدوارشاکر سولنگی نے کہا کہ پینل کے قائدین نے ان کے کندھوں پر جو اہم ذمہ داری ڈالی ہے وہ الیکشن جیتنے کے بعد اس کو دیانتداری سے نبھانے کی کوشش کریں گے، سٹیٹ ویوز کے ایڈیٹر سید خالد گردیزی نے جرنلسٹس پینل کے وفد کا ادارے میں آمد پر شکریہ ادا کیا اور قائدین کو اپنا بھرپور تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی۔جرنلسٹس پینل نائب صدر کے امیدوار بلال ڈار۔جوائنٹ سیکرٹری کے امیدوار عابد عباسی،راجہ عثمان طاہر،عابد شاہ، کامران خالد. محمد کاشف۔شازیہ نیئر۔محمدحسیب ااور ارکان شامل تھے .