counter easy hit

نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سالانہ انتخابات کے نتائج مکمل۔آزاد پینل کے شکیل قرار صدر منتخب۔۔۔افضل بٹ گروپ کے حمایت یافتہ 23امیدواروں کی جیت ۔صحافیوں کے حقوق کی ضمانت قرار 

نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سالانہ انتخابات کے نتائج مکمل۔آزاد پینل کے شکیل قرار صدر منتخب۔۔۔افضل بٹ گروپ کے حمایت یافتہ 23امیدواروں کی جیت ۔صحافیوں کے حقوق کی ضمانت قرار
اسلام آباد ( خصوصی رپورٹ) نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے تمام انتخابی نتائج مکمل ھوگئے الیکشن نیشنل پریس کلب 2019ء کی گورننگ باڈی کے ووٹوں کی گنتی کیساتھ ہی تمام انتخابی عمل مکمل ہوگیا ھے الیکشن میں ایک بار پھر جرنلسٹ پینل (افضل بٹ گروپ)نے مجموعی طور پر 28 نشستوں میں سے 23 نشستیں اپنے نام کر کے واضع کامیابی حاصل کی ھے۔

NATIONAL, PRESS CLUB, ISLAMABAD, FINAL, ELECTIONS, RESULTS, COMPLETED, AZAD PANEL, SHAKEEL QARAR, ELECTED, AS, PRESIDENT, AFZAL BUTT GROUP, SIDE, WIN, 23

تفصیلات کے مطابق، نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے الیکشن 2019ء کیلئے پولنگ منگل آٹھ جنوری کو ہوئی تھی جس میں دو ہزار سے زائد کونسل ممبران نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا آزاد پینل کےصدر شکیل قرار کی کامیابی کے اعلان کے بعد گورننگ باڈی کے ووٹوں کی گنتی کا عمل امروز مکمل ہو گیا۔ انتخابات میں جرنلسٹ پینل (افضل بٹ گروپ) نے واضع برتری حاصل کرتے ہوئے 23 نشستوں پر کامیابی حاصل کی جن میں سیکرٹری انور رضا، تین نائب صدوراحمد نواز خان،راجہ خلیل احمد اور شاہ محمد ، سیکرٹری خزانہ صغیر چوہدری، چاروں جوائنٹ سیکرٹریز شیراز گردیزی، احتشام الحق، ندیم چوہدری اور شکیلہ جلیل جبکہ گورننگ باڈی کے 14 ارکان جن میں عباس نقوی، انوار عباسی، علمدار حسین، مدثر اقبال چوہدری، محمد اسلم لڑکا، رانا کوثر علی، راجہ بشیر عثمانی، جعفر علی بلتی، راجہ ابرار حسین ، نوابزادہ خورشید، راجہ کاشف اشفاق ، شاہد اجمل، نوشی رحیم اور شازیہ نیئر شامل ہیں کامیاب قرار پائے، جبکہ آزاد گروپ کے حصہ میں پانچ نشستیں حاصل کیں۔

NATIONAL, PRESS CLUB, ISLAMABAD, FINAL, ELECTIONS, RESULTS, COMPLETED, AZAD PANEL, SHAKEEL QARAR, ELECTED, AS, PRESIDENT, AFZAL BUTT GROUP, SIDE, WIN, 23
نتائج کے اعلان کے بعد جرنلسٹ پینل افضل بٹ گروپ امیدواروں نے جیت کی خوشی میں اللہ کا شکر ادا کیا اور مٹھائی تقسیم کی، انہوں نے کہا کہ جرنلسٹ پینل کے قائد افضل بٹ بدولت جرنلسٹ پینل نے گزشتہ کارکردگی کوبرقرار رکھتے ہوئے کامیابی سمیٹی ھے۔ قائد صحافت افضل بٹ نے امیدواروں کو مبارکباد دیتے ھوئے کہا کہ ھم اللہ کا شکر بجا لاتے ھوئے جرنلسٹ پینل کی حمایت کرنے پر صحافی برادری کا شکریہ اداکرتے ہیں جنہوں نے ہمیشہ کی طرح ایک بار پھرجرنلسٹ پینل افضل بٹ گروپ پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا اور مخالف دیدہ ونادیدہ قوتوں کی تمام سازشوں کو ناکام کیا،

NATIONAL, PRESS CLUB, ISLAMABAD, FINAL, ELECTIONS, RESULTS, COMPLETED, AZAD PANEL, SHAKEEL QARAR, ELECTED, AS, PRESIDENT, AFZAL BUTT GROUP, SIDE, WIN, 23

ان قوتوں نےگزشتہ ایک برس کے دوران ہر قدم پر روڑے اٹکانے کی کوشش کی مگر وہ ناکام رہے اورانتخابی نتائج سے ثابت ہوتا ہے کہ جرنلسٹ پینل افضل بٹ ہی صحافیوں کے حقوق کا حقیقی محافظ اور ترجمان ہے۔
دریں اثناء سابق صدر پاکستان،پیپلز پارٹی کے آصف علی زرداری، بلاول بھٹو ،وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری ، وزیر اعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی، میڈیا ایڈوائزر یوسف بیگ مرزا اور وزیراطلاعات آزادکشمیر مشتاق منہاس سمیت متعدد سیاسی و سماجی شخصیات نے اپنے علیحدہ علیحدہ پیغامات میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کو مبارکباد دی ھے۔