counter easy hit

قومی بچت کی متعدد اسکیموں پر منافع کی شرح میں کمی

 national savings

national savings

قومی بچت کی مختلف اسکیموں پر منافع کی شرح میں کمی کر دی گئی، ریٹس کا اطلاق یکم اپریل سے نئی سرمایہ کاری پر ہو گا۔
کراچی: (یس اُردو) ادارہ قومی بچت ذرائع کے مطابق بنیادی شرح سود میں متواتر کمی کے باعث نیشنل سیونگز اسکیم کے منافع میں کمی کر دی گئی ہے۔ بہبود پر شرح منافع 10٫32 فیصد سے کم کر کے 9٫6 فیصد جبکہ ڈیفنس سرٹیفکیٹ پر شرح منافع 8٫4 سے کم کر کے 7٫8 فیصد کر دی گئی ہے۔ اسی طرح ریگولر انکم پر شرح منافع 7٫1 فیصد سے کم کر کے 6٫63 فیصد جبکہ سیونگ اکاؤنٹس پر منافع کی شرح 4٫15 سے کم کر کے 4 فیصد کر دی گئی۔ ذرائع کے مطابق اسپیشل سیونگز پر منافع 6 فیصد پر برقرار رکھا گیا ہے۔