اسلام آباد(یس نیوز) وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی جنرل (ر)ناصر خان جنجوعہ کی زیر صدارت آج قومی سلامتی کا اہم اجلاس ہوا ۔ جس میں نیشنل ایکشن پلان کے نتائج اور اس میں اصلاحات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں چاروں صوبائی سیکرٹریز نے شرکت کی اور ان کے ساتھ ساتھ خفیہ تحقیقاتی اداروں اور ایجنسیوں کے سربراہان اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔جنرل(ر)ناصر خان جنجوعہ کو وزیر اعظم نے چند روز قبل نیشنل ایکشن پلان کا سربراہ مقرر کیا تھا اور نیشنل ایکشن پلان کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے تمام ذرائع بروئے کار لانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا تھا۔