اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات، تینوں مسلح افواج کے سربراہان اجلاس میں شریک ہیں۔
قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں دفاع، خارجہ، خزانہ کے وزرا اور مشیر قومی سلامتی، حساس اداروں کے سربراہان، حکام دفتر خارجہ، وزیر داخلہ اور ڈی جی آئی ایس آئی بھی موجود ہیں۔ اجلاس میں ملک کی داخلی اور خارجی سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ مقبوضہ کشمیر اور افغانستان سمیت خطے کی صورتحال پرغور ہوگا۔