counter easy hit

وزیر اعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کا اجلاس

وزیر اعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس ہورہا ہےجس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت وفاقی وزراء بھی شریک ہیں۔

National Security meeting chaired by Prime Minister

National Security meeting chaired by Prime Minister

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن کیس کے لئے مشاورت کے علاوہ ریاض سمٹ سمیت قومی سلامتی کے امور پر بھی غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں وفاقی وزراء چودھری نثار، خواجہ آصف، اسحق ڈار، مشیر سرتاج عزیز کے علاوہ ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی ایم آئی بھی شریک ہیں۔ اجلاس سے قبل وزیر اعظم نواز شریف نے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی جس میں آرمی چیف نے دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن رد الفساد پر وزیراعظم کو بریفنگ دی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں وزیر اعظم نے امن و سلامتی کے قیام کے لئے مسلح افواج کی کوششوں اور قربانیوں کی تعریف بھی کی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website