وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ افغانستان میں قیام امن کے لیے علاقائی اور عالمی شراکت داروں سے تعاون جاری رہے گا۔
اجلاس میں کہا گیا کہ افغان حکومت بھی اپنے علاقوں پر مکمل کنٹرول بحال کرنے کی کوششیں کرے۔
اجلاس میں افغانستان کے ساتھ عدم مداخلت کی پابندی کا معاملہ افغان قیادت سے براہ راست اٹھانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں وفاقی وزراء، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، مسلح افواج کے سربراہان اور ڈی جی آئی ایس آئی بھی شریک ہوئے۔