اجلاس میں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے اقدامات پر اظہار اطمینان ، امریکا سے ایف سولہ طیاروں کی خریداری کے معاملے پر بھی غور کیا گیا
اسلام آباد (is aPrdw) وزیر اعظم کی زیر صدارت کابینہ کی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں دہشتگردی کے خاتمے کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ۔ وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت کابینہ کی قومی سلامتی کی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزیر اعظم کو قومی سلامتی سے متعلق کیے گئے اقدامات پر بریفنگ دی گئی ۔ اجلاس میں دہشتگردی کے خاتمے کے لیے سیکورٹی اداروں کے اٹھائے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ۔ اجلاس میں غیر ملکی خفیہ ایجنسیوں کے پاکستان میں کردار پر تشویش کا اظہار کیا گیا ۔ امریکا سے ایف 16 طیاروں کی خریداری کے معاملے پر بھی غور کیا گیا ۔ ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق امریکہ میں ہونیوالی ایٹمی کانفرنس کے فیصلوں کا بھی جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ایٹمی کانفرنس میں پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کی سیکورٹی سے متعلق اقدامات کو سراہا گیا ۔ عالمی قیادت کی جانب سے بھی دہشتگردی کے خلاف اقدامات کو سراہا جا رہا ہے ۔ اجلاس میں دفاع ، داخلہ ، خزانہ اور اطلاعات کے وزراء ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی ، آرمی چیف ، پاک فضائیہ اور بحریہ کے سربراہ ، ڈی جی آئی ایس آئی ، مشیر قومی سلامتی بھی شریک ہوئے