Pakistan Army joins National Tree Plantation Campaign. COAS will initiate simultaneous plantation of 2 Million trees today across the country under Army arrangements with planned target of 10 Million trees during this monsoon. Campaign is named ‘سرسبز و شاداب پاکستان’.
راولپنڈی: پاک فوج کے زیر انتظام شجر کاری مہم آج شروع ہو گی، آرمی چیف افتتاح کریں گے، رواں مون سون سیزن میں ایک کروڑ پودے لگائے جائیں گے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ اور ان کی اہلیہ آج شام پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کریں گے۔ مہم پورے ملک میں بیک وقت شروع ہو گی۔ شجر کاری مہم کا نام سرسبز و شاداب پاکستان رکھا گیا ہے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق پاک فوج قومی شجر کاری مہم میں بھرپو ر حصہ لے گی اور رواں مون سون سیزن میں ایک کروڑ درختوں کا ہدف حاصل کیا جائے گا۔