آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کےلئے کون ہوگا ان اور کون ہوگا آؤٹ ،پاکستان کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کی مشاورت طوالت اختیار کرگئی۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا آغازیکم جون سے انگلینڈ میں ہوگا جس کے لئے پاکستان کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی سر جوڑ کر بیٹھ گئی ہے ۔ پاکستان کپ میں بعض کرکٹرز کی شاندار پرفارمنس نے سلیکشن کمیٹی کو مزید سوچنے پر مجبور کردیا ذرائع کا کہنا ہے کہ عمر اکمل اور اظہر علی کی ٹیم میں واپسی یقینی ہے جبکہ کامران اکمل کو ڈراپ کیا جاسکتا ہے۔ فہیم اشرف کی جگہ عامر یامین کو زیر غور لایا جا رہا ہےجبکہ انگلش کنڈیشنز کی وجہ سے فاسٹ باؤلر سہیل خان بھی زیر غور ہیں۔
چیمپئنز ٹرافی کےلئے پندرہ رکنی ٹیم کا اعلان اگلے ایک دو روز میں کردیا جائے گا۔