لاہور: قومی ٹیم کے ساتھ مصروفیات کی وجہ سے فہیم اشرف کو کاؤنٹی معاہدے کی قربانی دینا پڑ گئی۔
ذرائع کے مطابق آل راؤنڈر رواں سال جولائی میں کاؤنٹی کے لیے 14ٹی ٹوئنٹی اور چند 2 روزہ میچز کھیلنے کو تیار تھے لیکن اس دوران پاکستانی ٹیم میزبان زمبابوے اور آسٹریلیا سے ٹی ٹوئنٹی ٹرائنگولر سیریز میں مصروف ہوگی۔ بعد ازاں زمبابوے سے 5 ون ڈے میچز بھی شیڈول ہیں،اسی لیے فہیم اشرف کائونٹی میچز کھیلنے سے محروم رہ جائیں گے جب کہ انھوں نے ڈومیسٹک کرکٹ کے لیے گزشتہ بنگلادیش پریمیئر لیگ میں بھی شرکت سے معذرت کرلی تھی۔