برمنگھم ( ایس ایم عرفان طاہر سے ) نیشنل یونین آف جرنلسٹس (این یو جے ) برطانیہ برمنگھم و کوونٹری برانچ کی ماہانہ میٹنگ کہوا کیفے کونٹری میں انعقاد پذیر ہوئی جس کے قائم مقام چیئرمین ٹونی ایڈمز جبکہ اس موقع پر اعزازی منٹس سیکرٹری برو کرس یووٹ ، اعزازی سیکرٹری و خزانچی برو سٹیلنگرڈ اونیل ،باربراگو لڈن ا، سیلے میکوئین ،شازما جا وید ، سوسن آسٹن اور نوجوان صحافی و معروف کالم نگار ایس ایم عرفان طاہر بھی موجود تھے۔
این یو جے کی اس ماہانہ میٹنگ میں مختلف مسائل اور نئی تبدیلیوں کے حوالہ سے مکمل طور پر جا ئزہ لیا گیا۔ اس موقع پر نیشنل یونین آف جنرنلسٹس برطانیہ برمنگھم و کوونٹری برانچ میں شامل ہو نے والے نئے ممبران طلبہ نو ر عابدہ ، رابرٹ بیسلے ، میتھیو سمتھ اور پیٹر سپنسر کوشمولیت پر خوش آمدید کہتے ہو ئے دلی مبارکباد پیش ک ۔ اعزازی سیکرٹری و خزانچی بروسٹیلنگرڈ اونیل نے این یو جے برطانیہ برمنگھم و کوونٹری برانچ کے معاشی معاملات کے حوالہ سے شرکاء کو تمام تر اخراجات اور آمد ن کے بارے میں آگاہ کیا اور بین الاقوامی صحافتی تنظیم کے زیر اہتمام مختلف پروجیکٹس یعنی ٹریننگ وغیرہ کو زیر بحث لا ئے۔
اس موقع پر میٹنگ میں شامل شرکاء سے انکی صحافتی ذمہ داریوں کے دوران پیش آنے والے مسائل ، مصائب اور مشکلا ت با رے بھی دریافت کیا گیا اور ہر کسی نے اپنی اپنی مقررہ فیلڈ میں تجربات و مشاہدات کو دوسروں کے ساتھ شیئر کیا ۔سیلے میکوئین نے یورپ اور دیگر ممالک میں پناہ گزین مہاجرین سے متعلقہ تفصیلات سے شرکاء کو آگاہ کیا اور انکی تجاویز کا احترام کرتے ہو ئے ممبران نے مہاجرین کو بنیا دی سہولیات مہیا کرنے کے لیے نیشنل یونین آف جرنلسٹس (این یو جے )برطانیہ برمنگھم و کوونٹری برانچ کی طرف سے 400 پائو نڈز دینے کا بھی اعلان کیا گیا۔
اس موقع پر نیشنل یو نین آف جرنلسٹس ( این یو جے ) کی طرف سے یونین کے سابقہ ممبر برو جیرمی کوربن کو حالیہ پا رٹی انتخابات میں قومی سطح پر لیبر پارٹی کا سربراہ بننے پر نیک تمنائو ں کے ساتھ مبارکباد پیش کی جبکہ میٹنگ کے اختتام پر این یو جے برطا نیہ برمنگھم و کو ونٹر برانچ کی آئندہ میٹنگ 12 اکتوبرکوبرمنگھم کیرس لین چرچ میں منعقد کرنے کا اعلان کیا گیا۔