نیٹو نے پولینڈ میں فوجی مشقیں شروع کر دیں۔ امریکا سمیت 20 ممالک کے تیس ہزار فوجی مشقوں میں حصہ لیں گے۔ روس نے نیٹو مشقوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
وارسا: (یس اُردو) ایناکونڈا سکسٹین نامی مشقوں کو سرد جنگ کے خاتمے کے بعد سب سے بڑی فوجی مشقیں کہا جا رہا ہے۔ مشقوں کا آغاز دو ہزار پیراشوٹ بردار فوجیوں کی چھلانگ سے ہوا۔ امریکا کی ایٹی ٹو ائر بورن ڈویژن کے پانچ سو اور برطانیہ کے دو سو تیس پیرا شوٹ بردار جبکہ امریکا کے چودہ ہزار فوجی مشقوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ ان مشقوں کا مقصد روس کی یوکرائن میں کارروائی کے باعث مشرقی یورپی ملکوں کو تحفظ کا احساس دلانا ہے۔ دوسری جانب روس نے نیٹو مشقوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔