counter easy hit

نیٹو کا افغانستان میں مزید 3 ہزار فوجی بھیجنے کا فیصلہ

برسلز: سیکرٹری جنرل نیٹو کا کہنا ہے کہ مزید فوجی بھیجنے کا فیصلہ طالبان کیخلاف جنگ میں آنیوالے جمود کو توڑنے کیلئے کیا گیا ہے۔

NATO decides to send more than 3,000 troops to Afghanistanامریکا کے بعد نیٹو نے بھی افغانستان میں مزید 3 ہزار فوجی بھیجنے کا اعلان کر دیا، برسلز میں آج ہونے والے نیٹو ممالک کے اجلاس میں فیصلے کی منظوری دی جائے گی۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینس اسٹالٹنبرگ کا کہنا ہے کہ 3 ہزار فوجیوں میں سے 1500 فوجی امریکی ہوں گے جبکہ باقی 1500 دیگر فوجی اتحادی ممالک سے ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ مزید فوجی بھیجنے کا فیصلہ طالبان کے خلاف جنگ میں آنے والے جمود کو توڑنے کے لئے کیا گیا ہے۔ جنرل جینس اسٹالٹنبرگ نے مزید کہا کہ ریسولوٹ مشن کے تحت افغان آرمی اور ایئر فورس کو تربیت فراہم کرنے والے نیٹو فوجیوں کی تعداد 13 ہزار سے بڑھ کر 16 ہزار ہو جائے گی۔