counter easy hit

سربراہ پاک بحریہ کا ائیر ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، پاک ائرفورس کے پیشہ ورانہ کردار پر خراج تحسین

اسلام آباد(ایس ایم حسنین)پاک بحریہ کے سربراہ نے وطن کے دفاع کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ دینے والے پاک فضائیہ کے شہداء کو سلام پیش کیا۔ سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے ائیر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا ہے۔ جہاں ان کی آمد پر سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے ان کا استقبال کیا اور پاک فضائیہ کے ایک چاق وچوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔ نیول چیف نے وطن کے دفاع کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ دینے والے پاک فضائیہ کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لئے یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ بعد ازا ں ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان سے ملاقات کی، دونوں سربراہان نے اس موقع پر خطے کی دفاعی صورتحال اور پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ائیر چیف نے حالیہ برسوں میں پاکستان نیوی کی طرف سے شروع کئے گئے خود انحصاری کے مختلف منصوبو ں کی تعریف کی جن کی بدولت پاک بحریہ ایک طاقتور دفاعی قوت بن چکی ہے۔ ائیر چیف نے دونوں افواج کے مابین موجود ہم آہنگی کو مزید بڑھانے اور اسے نئی بلندیوں تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر امیر البحر نے سمندری سرحدوں کے دفاع کو مستحکم بنانے کیلئے پاک فضائیہ کے ہر ممکن تعاون کو سراہا۔

NAVAL CHIEF, VISITED, AIR HEAD QUARTERS, ADMIRED, PROFESSIONAL, APPROACH, OF, AIR FORCE

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website