بحری سرحدوں کے محافظ پاک نیوی کے جوان 105 ویں مڈ شپ مین اور 14 ویں شارٹ کمیشن کورس کی پاسنگ آؤٹ تقریب ہوئی
کراچی (یس اُردو) کراچی میں پاک بحریہ کی ایک سو پانچویں مڈ شپ مین اور چودہویں شارٹ سروس کمیشن کیڈٹس کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی ۔تقریب کے مہمان خصوصی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکا اللہ کا کہنا ہے امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے ہر قسم کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں ۔بحری سرحدوں کے محافظ پاک نیوی کے جوان 105 ویں مڈ شپ مین اور 14 ویں شارٹ کمیشن کورس کی پاسنگ آؤٹ تقریب ہوئی ۔تقریب کے آغاز میں قومی ترانہ پڑھا گیا ، پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس نے مہمان خصوصی کو سلامی دی ۔ مہمان خصوصی کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ۔ اس موقع پر نیول بینڈ نے مسحور کن دھنیں بکھیریں ۔تقریب میں غیر ملکی سفارتکار، کیڈٹس کے اہل خانہ اور عزیز اقارب نے شرکت کی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ایڈمرل محمد ذکا اللہ نے کہا امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے ہر قسم کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں ۔
تقریب کے اختتام پر پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس کو انعامات دیے گئے ۔ اعزازی شمشیرمڈشپ مین شیر زمان کے حصے میں آئی ۔ چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی میڈل کیڈٹ راجہ محمد شہریار کو دیا گیا ۔ پاس آؤٹ ہونے والوں میں 60 غیر ملکی کیڈٹس بھی شامل ہیں جس میں بحرین کے 20، لیبیا کے 10، سعودی عرب کے 30 کیڈٹس بھی شامل ہیں ۔