اسلام آباد(ایس ایم حسنین) امریکہ، چین، روس سمیت 45 ممالک کی بحری افواج پر مشتمل کثیر الجہتی بحری مشق امن2021کا ساتواں ایڈیشن آج بروز جمعرات پاکستانی پانیوں میں شروع ہورہی ہیں۔پاک نیوی کے شعبہ تعلقات عامہ ڈی جی پی آر کے مطابق چھ روزہ مشق امن دو ہزار اکیس کا نعرہ ہے ” امن کیلئے اکٹھے“ یہ مشق دو مرحلوں ساحل اور سمندر پر مشتمل ہوگی۔ مشق میں پنتالیس ممالک اپنے زمینی اور فضائی اثاثوں، خصوصی آپریشن فورسز، بحری ٹیموں ، اعلیٰ افسران اور مبصرین کے ساتھ شرکت کررہے ہیں۔ یہ مشق ایک محفوظ اور پائیدار بحری صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے مختلف ملکوں کی بحری افواج کے درمیان تعاون کیلئے ہورہی ہے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پاک بحریہ کی جانب سے یہ مشق دہشت گردی اور بحری قزاقی کیخلاف ہر دو سال بعد کی جاتی ہے۔ ادھر پاک بحریہ نے کثیر الجہتی بحری مشق امن دو ہزار اکیس کیلئے نئے نغمے کا پرومو جاری کردیا ہے۔ پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق نیا نغمہ اردو اور انگریزی زبانوں میں تیار کیاگیا ہے جس میں امن پسند ملکوں سے امن کیلئے متحد ہونے کی اپیل کی گئی ہے۔ نغمے میں امن کیلئے پاک بحریہ کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے امن مشق میں حصہ لینے والے ملکوں کا خیر مقدم کیاگیا ہے ۔
#PakNavy took an initiative of AMAN Exercise in 2007 with the aim to promote peace & stability in Indian Ocean Region. Over 40 countries are participating in 7th AMAN Exercise with one common resolve “Together for Peace”. pic.twitter.com/08TJBXbXQL
— DGPR (Navy) (@dgprPaknavy) February 6, 2021