تحریر:اعجاز حیات
کسی بھی ملک کی ترقی میں انتظامیہ کا کردار بہت اہم ہوتا ہےـ قیام پاکستان کے بعد ملک کو چلانے کیلئے بیوروکریسی نے اہم کردار ادا کیا ہےـ1947ء سے لیکر 2014ء بے شمار بیوروکریٹس آئےـانہوں نے ا س ملک اور عوام کی خدمت کی اور رخصت ہو کر پس پردہ چلے گئےـ مگر بیوروکریسی میں چند افسران ایسے بھی ہیں جنہوں نے تندہی، ایمانداری اور خلوص نیت کے ساتھ اپنے فرائض سر انجام دیئے اور عوام کی خدمت کر کے ہمیشہ کیلئے ان کے دلوں میں اپنے آپ کو امر کر لیاـ
ایسے ہی چند محنتی،ایماندار اور فرض شناس بیوروکریٹس میں ایک نام نوید اکرم چیمہ چیف سیکرٹری پنجاب کا بھی ہے جنہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز پاکستان آرمی سے کیا اور 6 سال تک پاکستان آرمی میں خدمات سر انجام دینے کے بعد دسمبر1980ء میں سول سروس گریڈ 17میں جوائن کی اور بطور اسسٹنٹ کمشنر ابیٹ آباد اپنے کیرئیر کا آغاز کیا ـانہو ںنے دوران ملازمت مردان ،پشاور ،ایبٹ آباد میں بطور ڈپٹی کمشنر کی خدمات بھی سر انجام دیں ـنوید اکرم چیمہ خیبرپختونخوا میں اس وقت بطور ڈائریکٹر خوراک تعینات ہوئے جب ملک اور صوبے میں سخت غذائی قلت پائی جاتی تھی ـنوید اکرم چیمہ نے اپنے تجربے ،موثر پالیسیوں اور ان کے نفاذ سے غذائی قلت کے دنوں میں خوراک کے تسلسل کو یقینی بنایا اور مشکل حالات میں جوان مردی کے ساتھ مقابلہ کیاـ
وہ 5سال بطور کمشنر ایبٹ آباد پشاور ڈویژن تعینات رہے اور اس دوران انہیں قبائل انتظامیہ کا وسیع تجربہ حاصل ہواـجس کی بدولت وہ پاکستان کو پوست فری ملک بنانے میں کامیاب ہوئےـیہ انہی کی انتھک کاوشوں کا نتیجہ تھا کہ 2000ء میں پاکستان کی بین الاقوامی سطح پر پوست فری ملک قرار دیا گیا ـان کی کامیابیوں کی فہرست میں سے ایک قابل ذکر کارنامہ ان کی خدمات بطور کمشنر پنجاب ایمپلائز سوشل سکیورٹی انسٹی ٹیوشن (PESSI)کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ـانہو ںنے لیبر اور مزدور طبقہ ،ان کے والدین اور فیملیوں کیلئے دوران ملازمت حادثہ یا زخمی ہونے کی صورت میں علاج معالجہ کی مفت سہولت کی فراہمی کو یقینی بنایا ہےـنوید اکرم چیمہ نے پنجاب میں بطور سیکرٹری ایکسائز و ٹیکشیشن ،سپورٹس اینڈ فارسٹ ،وائلڈ لائف اینڈ فریشریز میں بھی گراں قدر خدمات سر انجام دیںـ
انہوں نے جن محکموں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے نا صرف پالیسیا ں مرتب کیں بلکہ ان پالیسیوں پر مکمل عملدر آمد بھی کروایا اور اس کے ساتھ ساتھ ان کی مانیٹرنگ کا عمل بھی جار ی رکھاـجو ایک کامیاب بیوروکریٹ کی نشانی ہے ـانہو ںنے مینجنگ ڈائریکٹر ایڈمن واپڈالاہور میں بھی اپنی صلاحتیوں کا لوہا منوایا اور اس کے ساتھ ساتھ صدر واپڈا سپورٹس بورڈ کے طور پر بھی اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیںـانہوں نے انسانی وسائل ،انتظامی امور ،سپورٹس ،ہائوسنگ اور ملکی اداروں کی پراپرٹی معاملات کو حل کرنے میں بھی اہم کردار ادا کیا ـوہ اکتوبر 2013ء میں فیڈرل سیکرٹری آف منسٹری ہائوسنگ اینڈ ورکس تعینات ہوئے اور گریڈ 17سے اپنی سروس شروع کرنیو الے نوید اکرم چیمہ ایک کامیاب بیوروکریٹ کے طور پر اپنا لوہا منوانے کے بعد چیف سیکرٹری پنجاب تعینات ہوئےـ
جب پنجاب میں انہوں نے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں تو انہیں بہت سے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑاـجن میں شمالی وزیرستان کے آئی ڈی پیز کی امداد،سیلابی صورتحال میں متاثرین کی بحالی اور دہشت گردی جیسے چیلجز شامل ہیں ـانہوں نے اپنی موثر او رکامیاب پالیسیوں کی بدولت صوبے کے تمام انتظامی امور احسن طریقے سے چلائے اور ہر مشکل کا ڈٹ کرمقابلہ کیا ـانہو ںنے اپنی زندگی کے شب وروز عوام کی خدمت میں گزارے ـان کی ہمیشہ خواہش رہی کہ پاکستان میں امن اور سکون رہے اور پاکستان ترقی کرےـ
انہوں نے صوبے سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے انتھک محنت کی جس کی وجہ سے آج باقی صوبوں کی نسبت پنجاب میں امن اور سکون پایا جاتا ہے اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا گیا ہے ـچیف سیکرٹری پنجا ب نے نا صرف انتظامی شعبے میں اپنا لوہا منوایابلکہ کھیل کے میدان میں بھی ایک کامیاب بیوروکریٹ کی طرح کامیاب کھلاڑی ثابت ہوئے ـانہوںنے ملک میں کھیلوں کے فروغ کیلئے خاصی دلچسپی لی اور کوچنگ کیمپس ،انٹرنیشنل لیور کا سوئمنگ پول اور کرکٹ کے فروغ کیلئے ہمیشہ تگ و دو کی ـوہ فرسٹ کلاس کرکٹ کے کھلاڑی رہے اور 3سال تک آرم فورس کرکٹ ٹیم کے ممبر رہے ـانہوں نے ثابت کر دیا کہ کوئی بھی میدان ہو اگر ارادہ پکا اور نیت صاف ہو تو منزل زیادہ دور نہیں ہوتی ـانہوں نے عوام کی خدمت کر کے ان کے دلوں میں جو جگہ بنائی ہے وہ بہت کم لوگ بنا پاتے ہیں ـان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گاـ
تحریر:اعجاز حیات