امریکی بحریہ کا ایک جہاز جو 1921ء میں لاپتا ہو گیا تھا تقریباً 95 برس کے بعد سان فرانسسکو کے ساحل کے قریب سے ملا ہے۔ اس دریافت کے ساتھ ہی امریکی بحریہ میں اس جہاز کے تعلق سے طرح طرح سے کی جانے والی قیاس آرائیاں بھی ختم ہو گئی ہیں۔ اس جہاز پر عملے سمیت 56 افراد سوار تھے۔
لاہور: (یس اُردو) جہاز کو کھینچنے والی طاقت ور کشتی یو ایس ایس کنیسٹیگا سان فرانسسکو سے جاپان کے پرل ہاربر جانے کے لیے روانہ ہوئی تھی جو 25 مارچ 1921ء کو اچانک لاپتا ہو گئی تھی۔ دی نیوی اینڈ نیشنل اوشیئن ایٹموسفیئرک ایڈمنسٹریشن نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ امریکی بحریہ کا یہ آخری جہاز تھا جو حالت جنگ میں نہ ہونے کے دوران لاپتا ہوا تھا۔ ایک سینئر امریکی اہلکار مینسن براؤن کا کہنا تھا کہ تقریباً ایک صدی کے ابہام اور لاپتا ہونے کے ایک بھاری احساس کے بعد اب کنیسٹیگا کی گمشدگی کوئی راز کی بات نہیں رہی۔