کراچی……پاکستان نیوی کے سابق سربراہ ایڈ مرل منصور الحق نے پاکستان نیوی رول 19 کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔
ریٹائرڈ ایڈ مرل منصور الحق نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ رول 19 کے تحت ان کی پینشن اور دیگر مراعات روکی گئی ہیں۔جنرل پرویز مشرف کے دور میں متعارف کرایا گیا رول 19 آئین میں دیے گئے بنیادی حقوق کے خلاف ہے۔ریٹائرڈ ایڈ مرل منصور الحق کی درخواست کی سماعت کل ہونے کا امکان ہے۔