حب: سابق وزیر اعلی بلوچستان کے تر جمان نے اس حوالے سے سما کو بتایا کہ میڈیا میں گردش کرنے والی ان خبروں میں کسی قسم کی صداقت نہیں، نواب ثنااللہ زہری آج بھی پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں، انھوں نے پارٹی کے لیے وزرات اعلی سمیت سینکڑوں کارکنان کے جانوں کی قربانیاں دی ہیں۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ نواب ثنااللہ زہری مسلم لیگ چھوڑنے کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتے، کارکنان میڈیا میں چلنے والی ایسی خبروں پر کان نہ دھریں۔وہ پارٹی کے ساتھ آخری دم تک کھڑے ہیں،ان کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے والے سیاسی یتیم ہیں جن کے پاس اس طرح کے ہتکھنڈوں کے علاوہ اور کوئی چارہ نہیں۔
واضع رہے کہ گزشتہ دنوں پارٹی کے ہونے والےاجلاس میں بلوچستان کے صوبائی صدر اور سابق وزیراعلی بلوچستان صوبائی صدر کے عہدے سے سبکدوش ہوئے تھے جن کی جگہ جنرل عبدالقادر بلوچ کوقائم مقام صوبائی صدر بنایا گیا تھا جس کے بعد ان افواہوں نے زور پکڑنا شروع کیا تھا کہ شاید نواب ثنا اللہ زہری مسلم لیگ ن چھوڑ کر پی ٹی آئی جوائن کرنے والے ہیں۔