counter easy hit

نواب شاہ میں مسافر بس اور ٹرک میں تصادم سے 5 افراد جاں بحق

Accident

Accident

نواب شاہ (جیوڈیسک) سکرنڈ کے قریب قومی شاہراہ پر مسافر بس اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 20 سے زائد زخمی ہو گئے۔

نواب شاہ کے قریب سکرنڈ میں قومی شاہراہ پر مسافر بس مخالف سمت سے آنے والے ٹرک میں ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق جب کہ 24 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کوفوری طور پر نواب شاہ اور سکرنڈ کے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

جہاں مزید 4 زخمی دم توڑ گئے جب کہ 20 کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے تاہم اس سلسلے میں حتمی وجوہات کاتعین تفتیش مکمل ہونے پر ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران قومی شاہراہ پر کئی ٹریفک حادثات رونما ہوچکے ہیں جس کے نتیجے میں درجنوں افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔