counter easy hit

اساتذہ اپنا کام دیانت داری لگن اور فرض شناسی سے کریں،محمد نواز انجم

Nawaz Anjum

Nawaz Anjum

کوٹلہ قاسم خاں (شمشاد چوہدری )اساتذہ اپنا کام دیانت داری لگن اور فرض شناسی سے کریں مرکز لالہ موسیٰ کے AEOمحمد نواز انجم نے کہا ہے کہ اساتذہ اپنی توجہ بچوں پر دیں اور رزلٹ میں بہتری لانے میں کردار ادا کریں اساتذہ پیغمبری پیشے سے تعلق رکھتے ہیں یہ انکی خوش قسمتی ہے اگر فرض شناسی کا مظاہر ہ ہوگا تو اللہ تعالیٰ اور اسکے رسول خوش ہونگے AEOمحمد نواز انجم نے صحافیوں کو اپنے تاثرات دیتے ہوئے کہا خدا تعالیٰ سب بچوں کو محفوظ رکھے اساتذہ اپنے ارد گرد سکول میں نظر رکھیں انہوں نے مزید کہا کہ حالات کے پیش نظر حفاظتی انتظامات ضرور کریں اس موقع پرغلام غوث بٹ ، شہباز احمد چوہدری ، چوہدری مظہر بھی موجود تھے