ننکانہ صاحب(عبدالغفار چوہدری )صوبائی پارلیمانی سیکر ٹری ٹرانسپورٹ پنجاب حاجی محمد نواز چوہان نے کہا ہے کہ عوام کو تعلیم اور صحت کی زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنا حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے جبکہ ہسپتالوں کے عملہ کو مریضوں کے ساتھ حسن سلوک کا مظاہرہ کرنا چاہئے وہ آج اچانک رورل ہیلتھ سینٹر اور گورنمنٹ بوائز ہائی سکول واربرٹن گاؤں کا معائنہ کر رہے تھے ان کے ہمراہ ای ڈی او ہیلتھ ننکانہ ڈاکٹر محمد اسلم رندھاوا ڈپٹی ڈی او ننکانہ رائے محمد اقبال کھرل ،ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر شہزاد احمد بھی موجود تھے انہوں نے گورنمنٹ ہائی سکول واربرٹن گاؤں میں پینے کے پانی کی ناقص سہولیات کا نوٹس لیا اور فوری طور پر ضلع بھر کے سکولوں میں بچوں کیلئے صاف پانی مہیا کرنے کی ہدایت کی انہوں نے سرکاری ہسپتال واربرٹن میں سیکورٹی کا انتظام نہ ہونے پر ای ڈی او ننکانہ کو سیکورٹی انتظامات کرنے ہسپتال کی ایمبولینس پندرہ روز کے اندر چالو کرنے اور ڈینٹل یونٹ جلد از جلد مہیا کرنے کی ہدایت کی انہوں نے واربرٹن غلہ منڈی میں واٹر فلٹر پلانٹ میں بھیڑ بکریاں باندھنے کا سخت نوٹس لیا ،جبکہ ویٹرنری ہسپتال میں ڈاکٹر کی غیر موجودگی کا بھی نوٹس لیا ،انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ وہ ننکانہ کے کوارڈی نیٹر کی حیثیت سے دورے جاری رکھیں گے اور غفلت کے مرتکب اہل کاروں کو معاف نہیں کیا جائے گا