پیرس(یس اردو نیوز) سینیئر راہنما پاکستان تحریک انصاف فرانس جناب عاطف مجاہد نے آج اپنے بیان میں کہا ہے کہ جب بھی حکومت کی کرپشن کے خلاف کوئی تحریک کروٹ لیتی ہے بارڈر پر ہندوستان کی ہرزہ سرائی شروع ہوجاتی ہے جوکہ مودی نواز گٹھ جوڑ کی کھلی مثال ہے
انہوں نے مزید کہا ہے کہ جب سے دھرنا ختم ہوا ہے نہ کوئی فائرنگ ہو رہی ہے اور نہ ہی گولہ باری ہو رہی ہے مگر اب کوئی گٹھ جوڑ نواز شریف کو بچا نہیں سکتا۔