سرائے عالمگیر(بیوروچیف)مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے حکمران عوام کو کچھ دینے کی بجائے وسائل کی بندربانٹ کرنے کی جلدی میں ہیں پی آئی اے کی نجکاری ہویا بلدیاتی الیکشن کا مرحلہ لیگی حکمرانوں کا خوف اور بد حواسیاں اس بات کا واضع ثبوت ہے کہ وہ ابھی نہیں تو کبھی نہیں کی پالیسی پر عمل پیراہیں ان خیالات کا اظہار چیرمین یوسی پوران راجہ نعیم نواز وائس چیرمین وقار رشیدنے اپنے اپنے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ پی آئی اے ہویا سٹیل مل یہ قومی ادارے ہیں جس میں کام کرنے والے سب پاکستانی ہیں غیروں کے اشارے پر قومی اثاثوں کی نجکاری المیہ ہے جبکہ متلقہ آفسران کا احتساب وقت کی ضرورت ہے تاکہ ملکی ترقی کے عمل کو جاری رکھ کر بہت بڑی تعداد میں لوگوں کو بے روزگار ہونے سے بجایا جا سکے انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف ایسے کسی قانون اور مجبوری کو نہیں مانتی جس سے غیریب عوام کا جینا محال ہوجائے پی آئی اے ملازمین کے خلاف پرتشدد کاروائی کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ پی آئی اے ملازمین کو ان کا حق دے۔