سرائے عالمگیر(بیوروچیف)پی ٹی آ ئی سرائے عالمگیر کے راہنماراجہ نعیم نواز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پی پی پی کی حکومت کے بعد عوام نے مسلم لیگ ن پر اعتبار کیامگر حکمرانوں کی کرپشن نے اس ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کر دیا ہے اوپر سے نیچے تک کرپشن ہی کرپشن دیکھائی دیتی ہے انھوں نے مزید کہا کہ حکومت بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سمیت ملکی معاشی صورتحال پرعوام سے ہر روز جھوٹ بولتی ہے اب عوام بھی ان کے باتوں سے اکتا چکے ہیں یہی وجہ ہے کہ عوام پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم پر موجودہ نظام کے خلاف متحد ہیں انشااللہ بہت جلد لالچی ٹولے کا بستر گول کر دیں گے