سرائے عالمگیر (ساجد محمود کھوکھر) انڈین جاسوس کی گرفتاری اس بات کا زندہ ثبوت ہے کہ بھارت دہشتگرد ملک ہے اور بلوچستان ،سندھ سمیت وطن کے دیگر حصوں میں دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاب کے راہنما راجہ نعیم نواز نے اپنے بیان میں کی انہوں نے کہاکہ انڈین جاسوس کی گرفتاری پر حکمرانوں کی پراسرار خاموشی عوام کو سوچنا ہوگا کہ میاں برادران کیاہیں وہ قائد تحریک عمران خان جیسی محب وطن قیادت کے ساتھ چلنا ہے یا بھارتی امداد لینے والوں کے ساتھ انہوں نے کہاکہ رینجر کے کامیاب آپریشن اور بلوچستان سے اینڈین ایجنٹ کی گرفتاری کے بعد آج کراچی کے حالات گواہی دے رہے ہیں کہ ایم کیو ایم غیر ملکی طاقتوں کی آلہ کار سیاسی جماعت ہے تمام باتوں کے واضح ہونے کہ باوجود انڈیاسے بات کرنے کی بجائے حکمرانوں کی پراسرارخاموشی یہ بتانے کے لیے کافی ہے کے حکمران پاکستان اور عوام سے مخلص نہیں ہیں لیکن وہ یادس رکھیں اب عوام جاگ رہے ہیں اور عوام انھیں منفی مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دینگے اوروقت آنے پر پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے ملک دشمن عناصر کو بجاگنے پر مجبور کردیں گے۔