سرائے عالمگیر(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن کی حکومت عوام سے کیے وعدے نبھانے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے ہر طرف دعوے اور رنگین نعروں کی گونج سنائی دیتی ہے مگرعوام کو ریلیف میسر نہیں ان خیالات کا اظہار راجہ نعیم نواز نے اپنے بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ پی پی پی کی حکومت کے بعد عوام نے مسلم لیگ ن پر اعتبار کیامگر حکمرانوں کی کرپشن نے اس ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کر دیا ہے اوپر سے نیچے تک کرپشن ہی کرپشن دیکھائی دیتی ہے گیس اور بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پرعوام سے ہر روز جھوٹ اب عوام بھی ان کی باتوں سے اکتا چکے ہیں انھوں نے کہا کہ ہمارے خاندان سے حلقہ کی عوام کا نصف صدی سے زائد کا پیار و محبت کا تعلق ہے ان کی محبت اور خلوص کو کبھی فراموش نہیں کر سکتے ہم نے ہمیشہ اپنے ذاتی اثر و رسوخ سے عوامی مسائل کے حل کیلئے مثبت اقدامات کیے ہیں انشااللہ پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے عوامی حقوق کی جنگ جاری رہے گی۔