counter easy hit

نواز شریف لندن اور آصف زرداری رہا۔۔!! حکومت نے اندر کھاتے این آر او دیا یا مُک مکا کیا؟ سینئر صحافی نے بریکنگ نیوز دے دی

کراچی(ویب ڈیسک) سینئر تجزیہ کار شاہد مسعود نے کہا ہے کہ حکومت کا رویہ ایک مہینے میں اتنا کیسے تبدیل ہو گیا . تفصیل کے مطابق سینئر تجزیہ کار شاہد مسعو دنے کہا ہے کہ ایک ماہ پہلے جے یو آئی (ف ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان ایک ماہ پہلے دھرنے سے اٹھے تھے ۔

ہوجائے مقابلہ۔۔۔؟؟؟ ماہرہ خان نے پریانکا چوپڑا کو شکست دے دی مگر کس کام میں ؟ مداحوں کے لیے یقین کرنا مشکل

اس ایک ماہ کے بعد اتنا سب کیسے بدل گیا ۔ وزیراعظم عمران خان کہ رہے تھے کہ میں آصف علی زرداری کے کمرے کا اے سی اتار دوں گا. ان پر سختی کروں گا تاہم اب ہو کیا رہا ہے۔ ان کہنا ہے کہ نوازشریف بھی ملک سے باہر چلے گئے. شاہد مسعود نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیا حکومت نے گرینڈ این آر او دے دیا ہے یا مک مکا کر لیا ہے. ان کا کہنا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کی ضمانت پر حکومت خامو ش بیٹھی ہے کوئی لفظ نہیں بولا گیا۔ سینئر تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ کچھ تو مک مکا ہو گیا ہے۔ جو ملک اور عوام کیلئے اچھا نہیں۔ شاہد مسعود نے کہا ہے سپیکر آغا سراج درانی ضمانت کے بعد نا صرف سپیکر ہیں بلکے گورنر عمران اسماعیل کے ملک سے باہر جانے پر گورنر بھی ہیں، اب وہ کہی بھی آزادی سے گھوم پھر سکتے ہیں . واضح رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کو گزشتہ روز رہا کیا گیا تھا . اور ساتھ ہی ساتھ سپیکر سندھ اسمبلی عمران اسماعیل کی ضمانت بھی گزشتہ روز منظور کی گئی تھی. یاد رہےسابق صدر آصف علی زرداری ایک ایک کروڑ کے دو مچلکے جمع کرائے تھے۔ جس پر عدالت نے گزشتہ روز آصف علی زرداری کو رہا کردیا تھا ۔یاد رہےگزشتہ روزاسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کی طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت منظور کرلی تھی . وفاقی دارالحکومت کی عدالت عالیہ میں چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں بینچ نے آصف علی زرداری کی جانب سے میگا منی لانڈرنگ اور پارک لین کیس میں طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست پر سماعت کی تھی۔

nawaz shareif, in, London, and, Asif Zardari, out, of, Prison, Senior, Journalist, revealed, the, NRO, aggrement, between, Government, and, Opposition

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website