اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) اس وقت پاکستانی مخمسے کا شکار ہیں کہ کیا ڈیل ہوئی؟ ہوئی تو کن شرائط پر ہوئی؟ نواز شریف بیرون ملک روانہ کب ہونگے؟ کیوں انہیں باہر نہیں دیا جانے دیا جا رہا ہے؟ انکے ساتھ کون کون باہر جائے گا؟ وہ باہر جا کر واپس آئیں گے؟
یہ ساری باتیں تو اپنی جگہ موجود لیکن اس وقت سوشل میڈیا پر ایک نیا مطالبہ گردش کر رہا ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پا کستانی بھرپور الفاظ میں مطالبہ کر رہے ہیں۔ معروف صحافی انور لودھی بھی میدان میں آگئے اور حیران کُن مطالبہ کر دیا۔ اپنے پیغام میں انور لودھی کا کہنا ہے کہ ’’ نواز شریف کو ایک شرط پر باہر جانا دیا جائے… کہ اگر وہ لکھ کر گورنمنٹ کو دے دیں کہ وہ تین بار وزیراعظم بن کر بھی کوئی ایسا ہسپتال بنانے میں ناکام رہے جہاں ان کا علاج ہو سکے.. اور وہ اس نااہلی پر شرمندہ ہیں احسن اقبال صاحب! کیا کوئی ایسا بندوبست ہو سکتا ہے؟‘‘۔
انور لودھی کے اس پیغام پر پاکستانی پل پڑے اور شدید الفاظ استعال کرنا شروع کر دیئے، پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ واقعہ پاکستان پر برسوں براجمان رہنے والے حکمران کوئی بھی ایسا اسپتال نہیں بنا سکتے کہ انکا علاج پاکستان میں کیا جائے؟ کوئی ایسا تعلیم ادارہ نہیں بنا سکے جس میں انکے بچے پڑ سکیں، انہیں علاج کروانا ہو تو باہر چلے جاتے ہیں، انکے بچے بیرون ملک سے تعلیم حاصل کرتے ہیں لیکن سب کچھ ٹھیک ٹھاک ہونے کے بعد واپس پاکستان آجاتے ہیں۔،