الپوری(نمائندہ یس نیوز)شانگلہ ےونین کونسل دندی سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف
کے نوجوان کارکن نوازا شریف کو ضلعی ڈپٹی کمانڈرمقرر کردیا، پاکستان تحریک انصاف کے انصاف ٹائیگر فورس کے صوبائی چیف اختر علی چٹھان نے نواز شریف آف دندی کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا، دندی میں پارٹی کو مزید تقویت ملے گی، تقرری سے نوجوان میں ایک نیا ولولہ و جذبہ پیدا ہوگا، نو منتخب ضلعی ڈپٹی کمانڈر نوازشریف کا میڈیا سے بات چیت۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے نوجوانوں کے تنظیم انصاف ٹائیگر فورس خیبر پختونخوا کے چیف اختر علی چٹان کے زیر صدارت اجلاس میں صوبے کے مختلف اضلاع میں انصاف ٹائیگر فور س کے ضلعی کمانڈر، ڈپٹی ضلعی کمانڈر اوردیگر عہدوں کیلئے تقرری عمل میں لائی گئی، جس میںضلع شانگلہ کے ےونین کونسل دندی کوز کلے سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے سرگرم کارکن نوازشریف کوضلع شانگلہ کیلئے ڈپٹی کمانڈر مقرر کردیا، صوبائی انصاف ٹائیگر فورس نے ان کی تقرری کا باقاعدہ اعلامیہ بھی جاری کردیا، میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے نئے منتخب ڈپٹی کمانڈر انصاف ٹائیگر فورس نوازشریف نے کہا کہ میرے اورپر قائیدین نے جو ذمہ داری رکھ دی ہے میں اس کو بہ طریق احسن پورے کرنے کی کوشش کروںگا۔