counter easy hit

بریکنگ نیوز: نواز شریف کی ضمانت پر رہائی ۔۔۔۔۔ دو روز سے جاری ڈرامے کا ڈراپ سین کر دینے والی خبر آگئی

لاہور (ویب ڈیسک ) سابق وزیراعظم نوازشریف کی طبیعت ناساز ہونے کے باعث سروسز ہسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں ان کے مرض کی ابتدائی تشخیص کر لی گئی ہے تاہم اب شہبازشریف اپنے بھائی کی ضمانت پر رہائی کے لئے عدالت پہنچ گئے ہیں

۔ تفصیلات کے مطابق شہبازشریف نے نوازشریف کی ضمانت پر رہائی کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے جس میں موقف اختیار کیا ہے کہ نوازشریف کو بیرون ملک علا ج کی اجازت دی جائے ، اپیل پر فیصلہ ہونے تک سزا کو معطل کیا جائے ۔ یاد رہے کہ مریم نوازشریف کو بھی گزشتہ رات جیل سے ہسپتال پہنچا دیا گیا تھا جہاں انہوں نے ڈاکٹروں سے مشاورت کی اور اپنے والد کے ساتھ وقت گزارا جبکہ شریف خاندان کے دیگرافراد بھی ہسپتال میں تھے ۔مریم نواز کو صبح سورج طلوع ہونے پر واپس جیل منتقل کر دیا گیاتھا۔یاد رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے نوازشریف کی طبی بنیادوں پر سزا معطلی کی شہبازشریف کی درخواست پر اعتراضات ختم کردیئے، عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا،عدالت نے نوازشریف کی طبی بنیادوں پر سزا معطلی کی درخواست کل ہی سماعت کیلئے مقرر کرنے کافیصلہ کیا ہے ،سابق وزیراعظم کی درخواست پر کل ہی فیصلہ سنایا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں نوازشریف کی طبی بنیادوں پرسزا معطلی کی درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے درخواست پر سماعت کی ،وکیل نوازشریف نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کے بھائی نے سزا معطلی کی درخواست دائر کی ہے،جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ کیا نواز شریف خود درخواست دائر کرنے کی حالت میں نہیں،خواجہ حارث نے کہا کہ لازم نہیں کہ نواز شریف خود ہی درخواست دائر کریں، خواجہ حارث نے اعتراضات دور کرنے کے حق میں عدالتی مثالیں پیش کردیں، وکیل نوازشریف نے کہا کہ درخواست کسی بھی قریبی رشتہ دار کی جانب سے دائر کی جا سکتی ہے،جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ کل ڈویژن بنچ دستیاب نہیں ہوگا۔

Nawaz Sharief, got, bail, and, drop, seen, of, drama, goes, on,

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website