اسلام آباد(نیوز ڈیسک) نواز شریف جو زبان خود استعمال نہیں کرسکتے وہ صاحبزادی سے کرواتے ہیں۔ مریم بی بی کی پاکستان کی سیاست میں اس سے زیادہ کوئی حیثیت نہیں کہ وہ نواز شریف کی صاحبزادی ہیں، قوم جانتی ہے کہ مریم بیچاری کی لندن تو دور کی بات پاکستان میں بھی کوئی پراپرٹیز نہیں، نواز شریف کی لوٹ مار کا سب سے زیادہ فائدہ مریم نواز کو پہنچا، مریم بی بی کیلئے ووٹ کا تقدس اسی صورت میں ممکن ہے اگر نواز شریف کو کرپشن کی آزادی حاصل رہے، مریم بی بی کے مطابق وزیر اعظم کا حق ہے کہ وہ جتنی لوٹ مار کرے اسے پوچھا نہیں جانا چاہئیے،
کسی جج نے گالی دی نہ اپنے کسی فیصلے میں قابل اعتراض زبان استعمال کی، نہال ہاشمی سے دھمکیاں ملنے کے بعد ججوں کو نواز شریف کی شکل میں سسیلین مافیا نظر آیا تو ٹھیک نظر آیا، نواز شریف نے صفائی پیش کرنے کی بجائے قطری خط پیش کئے تو اس میں ججوں کا کیا قصور، مریم نواز کے پاس بھی موقع تھا کہ جعلی ٹرسٹ ڈیڈ اور کیلبری فونٹ جیسے ڈراموں کی بجائے سنجیدگی سے عدالت میں اپنی صفائی پیش کرتیں، اداروں کو دھمکانے کی کوشش کامیاب نہیں ہوگی، احتساب کا عمل انشاءاللہ جلد اپنے منطقی انجام تک پہنچے گا،