لندن (ویب ڈیسک)نواز شریف کے پی ای ٹی سکین میں انکشاف ہوا ہے کہ دل کوخون پہنچانیوالی شریان کے سکڑنے سے دل کے دورہ کاخطرہ ہے ۔نجی نیوز چینل کے مطابق ہسپتال ذرائع نے بتایا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے دل کوخون پہنچانے والی شریان کے سکڑنے سے نواز شریف کودل کے دورے کا
خطرہ ہے ۔ ”انٹروینشن“کامیاب نہ ہوئی تودل کا بائی پاس کرناپڑسکتاہے۔ دل میں خون کی روانی برقراررکھنے کیلئے”کورونری انٹروینشن“ضروری ہے۔دوسری جانب نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹرعدنان نے پی ای ٹی سکین رپورٹ کی تصدیق یاتردید کرتے سے انکار کردیا ہے۔ڈاکٹرعدنان گزشتہ ہفتہ نوازشریف کی”کورونری ڈیزی“کی تصدیق کرچکے ہیں۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ سرکاری افسران عوام کو غلام سمجھتے ہیں، آئی جی پنجاب کولوگوں کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کی ہدایت کی ہے ، پی آئی اے اوردیگر اداروں کوبہتر کررہے ہیں، جمہوری حکومت عوام کی ہوتی ہے ، مائنڈ سیٹ آہستہ آہستہ تبدیل ہوگا ،بیرون ملک کام کرنیوالوں کوسہولیات اوران کے اہل خانہ کو ہیلتھ کارڈدیںگے ۔اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ بیرون ملک محنت کرنے والے لوگ اللہ کے بہت قریب ہوتے ہیں، پاکستان بیرون ملک محنت کرکے پیسے بھیجنے والے کے سر پر چل رہاہے ۔ یہ لوگ باہر محنت مزدوری کرتے ہیں اورایک ایک کمرے میں چھ چھ رہتے ہیں ،دو دو نوکریاں کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ان مزدوروں کی قدر کرنی چاہئے تھی لیکن ہم قدر نہیں کرتے تھے مگرجب سے ہماری حکومت آئی ہے تومیں نے تمام سفارتخانوں کو ہدایت کی ہے کہ ان کاخاص خیال رکھا جائے کیونکہ یہ مجبوری کی حالت میں بیرون ملک نوکری کرنے جاتے ہیں ، ہم نے یہاں ایسے حالات ہی پیدا نہیں کئے کہ وہ پاکستان میں نوکری کرسکیں۔وزیر اعظم کا کہناتھا کہ بیرون ملک نوکریاں کرنے والوں کے گھروالوں کوہیلتھ کارڈ دیں گے اور ان کودیگر سہولیات بھی دیں گے ، پاکستان پوسٹ کے پانچ سو پوسٹ آفسز ان کے گھر وں میں پیسہ بھیجنے کیلئے بنائے جائیں گے ۔