اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نواز شریف کی سوشل میڈیا پر ان دنوں ایک تصویر تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ
Ad:
شیخ رشید کی کلاشنکوف کیس میں قید کے دوران مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن میں تصویر اٹھائے شیخ رشید کی رہائی کیلئے نعرے لگا رہے ہیں۔ یہ تصویر اس دور میں ن لیگ کے 23مارچ کو لاہور میں ہونے والے ورکرز کنونشن کی ہے مگر آج صورتحال اس قدر تبدیل ہو چکی ہے کہ کبھی شیخ رشید کی رہائی کیلئے ان کی تصویر اٹھا کر نعرے بازی کرتے نواز شریف آج ان کو دیکھنا بھی پسند نہیں کرتے
بلکہ ن لیگ کی کوشش ہے کہ شیخ رشید کو کسی طرح ناجائز اثاثے کے چکر میں سزا دلوائی جا سکے۔ شیخ رشید کی تصویر اٹھائے نواز شریف کی یہ تصویر یقیناََ ماضی اور حال کی سیاست کی بہترین تصویر پیش کرتے ہوئے قارئین کیلئے بھی دلچسپی کا باعث ہو گی۔